10 اپریل، 2025، 8:36 PM

یمن پر زمینی حملے کا خواب دیکھنا چھوڑدو، انصاراللہ کی امریکہ کو دوٹوک وارننگ

یمن پر زمینی حملے کا خواب دیکھنا چھوڑدو، انصاراللہ کی امریکہ کو دوٹوک وارننگ

انصار اللہ کے اعلی رہنما البخیتی امریکہ کو وارننگ دی ہے کہ یمنی سرزمین پر براہ راست یا کرائے کے فوجیوں کے ذریعے جنگ کی صورت میں سنگین نتائج ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی تنظیم انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے امریکہ کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ وہ یمن پر براہ راست ہو یا مقامی ایجنٹوں کے ذریعے کسی قسم کی زمینی جنگ کے بارے میں سوچنا بھی چھوڑ دے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کی جانب سے انصاراللہ کے سینئر رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں اور ان حملوں کا واحد نتیجہ عام شہریوں کی شہادت کی صورت میں نکلا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ انصاراللہ، امریکہ کے حملوں پر جوابی اور غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

محمد البخیتی نے مزید کہا کہ اگر امریکہ اور ایران کے درمیان کوئی معاہدہ بھی ہو جائے، تب بھی غزہ کی حمایت میں ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا۔

News ID 1931751

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha