28 جنوری، 2024، 11:32 AM

برطانوی فوجی کشتی پر یمنی حملہ، یورپ کے ساتھ براہ راست جنگ میں داخل ہوگئے ہیں، البخیتی

برطانوی فوجی کشتی پر یمنی حملہ، یورپ کے ساتھ براہ راست جنگ میں داخل ہوگئے ہیں، البخیتی

انصاراللہ کے رہنما نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے برطانوی فوجی کشتی کو بحیرہ احمر میں نشانہ بناکر امریکی اتحاد کو انتباہ کیا ہے کہ یمن پر حملے کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ امریکی اتحاد کے یمنی کے خلاف حملوں کے بعد بحیرہ احمر میں برطانوی جنگی کشتی پر حملہ امریکی اتحاد کے لئے انتباہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے خلاف کسی قسم کے جارحانہ اقدامات کی صورت میں بحیرہ احمر میں امریکی اتحاد کی جنگ کشتیوں پر سخت حملہ کیا جائے گا۔

انصاراللہ کے اعلی رہنما نے کہا کہ یمن پر حملے کی صورت میں امریکہ اور برطانوی کی فوجی تنصیبات یمن کے لئے آسان اہداف ہیں جن پر حملوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے یمن کے اس عزم کو دہرایا کہ جب تک امریکہ اور برطانیہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی حکومت کی حمایت جاری رکھیں یمنی فوج بحیرہ احمر میں اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گی۔

News ID 1921526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha