1 اپریل، 2025، 8:37 AM

آپ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، صدر پزشکیان کا یمنیوں کو پیغام

آپ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، صدر پزشکیان کا یمنیوں کو پیغام

ایرانی صدر نے یمنی چینل سے گفتگو میں امریکی حملوں کے مقابلے میں یمنی قوم کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یمنی قوم کو عید سعید فطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔

یمنی چینل المسیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے یمنی قوم سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ہم آپ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی المسیرہ چینل سے گفتگو میں تمام مسلمانوں، خصوصا یمنی قوم کو عید کی مبارکباد دی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ یمنی عوام نے بہادری اور استقامت کے ساتھ اپنا دفاع کیا ہے۔ یمن پر امریکی جارحیت ناکام ہوگی، کیونکہ گذشتہ دس سالوں میں یمنی عوام کی مزاحمت کو توڑنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، مگر تمام سازشیں ناکام ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یمنی قوم کو حملوں اور جارحیت کے ذریعے شکست دینا ناممکن ہے۔

News ID 1931537

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha