مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی میڈیا کی جانب سے کرائے گئے تازہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ صہیونیوں کی اکثریت وزیر اعظم نتن یاہو کی کارکردگی سے سخت ناراض ہے اور جلد از جلد نئے انتخابات چاہتی ہے۔
سروے کے مطابق 59.2 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ نتن یاہو نے ذاتی مفادات کی بنیاد پر شاباک کے سربراہ رونن بار اور حکومت کے قانونی مشیر کو برطرف کیا جبکہ 55.7 فیصد افراد نے فوری اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق نتن یاہو حکومت کی اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی میں ناکامی عوامی ناراضگی کی بڑی وجہ ہے، جس نے ملک میں سیاسی بحران کو مزید گہرا کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ