11 اپریل، 2025، 7:01 PM

صیہونی رژیم کا جنوبی لبنان پر زمینی حملہ، شہری آبادی کو نشانہ بنایا

صیہونی رژیم کا جنوبی لبنان پر زمینی حملہ، شہری آبادی کو نشانہ بنایا

صیہونی رژیم کی زمینی فوجیں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے علاقے "الوزانی" میں داخل ہو گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی رژیم کی زمینی فوج لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے "الوزانی" کے علاقے میں داخل ہوگئی۔ 

قابض فوج نے جنوبی لبنان کے قصبے عیتا الشعب میں ابو لبن محلے پر توپ خانے سے حملے کئے ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی رژیم لبنان جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس ملک کے جنوبی علاقوں کو روزانہ جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے جب کہ معاہدے کے ضامن ممالک (امریکہ اور فرانس) نے جان بوجھ کر خاموشی اختیار کر رکھی ہے!

دوسری طرف لبنان کی کٹھ پتلی حکومت اسرائیل سے امن کی بھیک مانگتے ہوئے غاصب رژیم کو ناکوں چنے چبانے والی مزاحمتی تحریک "حزب اللہ" پر دباو بڑھا رہی ہے۔ 

News ID 1931774

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha