مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے عراقی ہم منصب عبداللطیف رشید کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات کو نہایت اہم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ عراق کے ساتھ تعلقات کو ایران کی خارجہ پالیسی میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے اور ہم عراق کو اپنا دوست اور ہمسایہ ملک سمجھتے ہیں۔
اس دوران عراقی صدر نے کہا کہ عراقی حکومت اور قوم ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق دونوں ممالک اور خطے کے دیگر اقوام کے استحکام، سلامتی اور فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہر قسم کے تعاون اور حمایت کے لئے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ