مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی رژیم کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے تقریباً دو ہزار فیکلٹی ممبران نے قابض فوج کی فضائیہ کے افسران کی حمایت کرتے ہوئے غزہ میں جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کی واپسی کے مطالبے کی پٹیشن پر دستخط کئے ہیں۔
اس پیٹیشن میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں، جنگ بنیادی طور پر سکیورٹی مفادات کے بجائے سیاسی اور ذاتی مفادات کو پورا کرتی ہے، جیسا کہ ماضی میں ثابت ہو چکا ہے، جنگ بندی معاہدہ ہی اسرائیلی قیدیوں کی محفوظ واپسی کا واحد راہ حل ہے، جبکہ فوجی دباؤ بنیادی طور پر یرغمالیوں کی ہلاکت کا باعث بننے کے ساتھ فوج کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالتا ہے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے 8200ویں انٹیلی جنس یونٹ کے سینکڑوں ریزرو اہلکار بھی غزہ میں جنگ بندی کی احتجاجی پٹیشن میں شامل ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ