11 اپریل، 2025، 3:42 PM

چین کا امریکہ کو کرارا جواب، 125 فیصد ٹیرف بڑھا دیا!

چین کا امریکہ کو کرارا جواب، 125 فیصد ٹیرف بڑھا دیا!

چین کی وزارت خزانہ نے امریکہ سے درآمدی اشیا پر ٹیرف کی شرح بڑھا کر 125 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارت خزانہ نے امریکہ سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر کسٹم ٹیرف کو 125 فیصد تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

 امریکی اشیا پر چین کے محصولات پہلے 84 فیصد تک پہنچ گئے تھے، جب کہ نئی شرح کا اطلاق کل  سے ہوگا۔ 

ادھر چین کی وزارت تجارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کے کچھ شراکت داروں پر امریکی ٹیرف میں 90 دن کا وقفہ واشنگٹن کی بلیک میلنگ کے نتائج کو نہیں بدل سکتا۔ 

واضح رہے کہ امریکہ نے چین سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر کسٹم ٹیرف کو  145 فیصد تک بڑھا دیا ہے جس کے ردعمل میں چین نے جوابی اقدام کیا۔

 تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شروع کیے گئے ٹیرف اضافے سے دنیا کی دو بڑی اقتصادی طاقتوں کے درمیان تجارتی جنگ کا خطرہ پہلے سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔

News ID 1931768

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha