21 دسمبر، 2025، 11:53 PM

ملک کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنادیں گے، ایڈمرل شہرام

ملک کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ناکام بنادیں گے، ایڈمرل شہرام

ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا کہ دشمن ملک کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں تاہم ایرانی قوم ماضی کی طرح ان کوششوں کو ناکام بنائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایران خطے کی سمندری سلامتی میں ایک اہم اور اثرورسوخ رکھنے والا ملک بن چکا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ دشمن ملک کی ساکھ کو مختلف سماجی اور ثقافتی شعبوں میں نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں لیکن اسلامی ایران کی عظیم قوم ان سازشوں کو ناکام بنائے گی اور دشمن کے خواب کبھی حقیقت نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے ملکی صلاحیتوں پر انحصار، بین الاقوامی پانیوں میں مسلسل موجودگی اور علاقائی سطح پر آپریشنل تجربات کی بدولت خطے کی سمندری سیکورٹی میں ایک مؤثر کردار ادا کرنا شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی نیوی کے 103 ویں اور 104 ویں بیڑے جنوبی افریقہ روانہ ہوچکے ہیں تاکہ اپنے بین الاقوامی مشنز سرانجام دیں۔ 103 ویں بیڑے کی ذمہ داری تجارتی کشتیوں کی حفاظت ہے اور یہ BRICS کے مشترکہ فوجی مشقوں میں بھی حصہ لے گا، جو قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی دفاعی اور بحری سفارت کاری کی سفارشات کی تعمیل کے لیے کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بحریہ کے خارجہ مشنز کے کامیاب تجربات کے باعث دیگر ممالک کے فوجی کمانڈرز بھی اسلامی جمہوری ایران کی بین الاقوامی سطح پر مؤثر قیادت کا اعتراف کرتے ہیں، جو ایران کے عالمی اثرورسوخ کو ظاہر کرتا ہے۔

News ID 1937230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha