16 دسمبر، 2025، 10:24 AM

عراقچی کا دورہ بیلاروس مکمل: سیاسی اور اقتصادی شعبوں سمیت متعدد امور تعاون پر اتفاق

عراقچی کا دورہ بیلاروس مکمل: سیاسی اور اقتصادی شعبوں سمیت متعدد امور تعاون پر اتفاق

 ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بیلاروس کے اپنے دورے کو انتہائی تعمیری قرار دیتے ہوئے بیلاروس کے صدر، وزیر خارجہ اور سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقاتوں کی تفصیلات بتائیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے منسک میں اپنے دورے کے اختتام پر کہا کہ ایران اور بیلاروس سیاسی اور بین الاقوامی طور پر ہم آہنگ ہیں اور دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں عالمی صورتحاال اور دوطرفہ تعلقات پر قریبی مشاورت برقرار رکھی ہے۔

عراقچی نے بتایا کہ آنے والے مہینوں میں کئی مشترکہ کمیشن اور کمیٹیاں منعقد ہوں گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بیلاروس کے وزیر خارجہ اور بعد ازاں بیلاروس کے صدر جلد ایران کا دورہ کریں گے۔ تعلقات میں استحکام کے لیے ایک ایک سالہ روڈ میپ بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔

عراقچی نے کہا کہ ایران اور بیلاروس یکطرفہ پسندی اور امریکی دباؤ کی پالیسیوں کے خلاف متحد ہیں۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ میں فرینڈز آف دی چارٹر نامی گروپ کا ذکر کیا جو پابندیوں اور یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ برکس، شنگھائی تعاون تنظیم اور یوریشین اکنامک یونین میں بھی تعاون بڑھایا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ویزا کے اجراء میں آسانی، سیاحت کے فروغ اور قونصلر مسائل کے حل کے لیے ایک مشترکہ قونصلر کمیٹی کے قیام کی اطلاع دی۔ انہوں نے تعلیمی تعاون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس کی یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کا معیار بلند ہے اور ایران وہاں فیکلٹی اور طلباء کے تبادلے کے پروگراموں کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

ثقافتی محاذ پر انہوں نے میڈیا شخصیات اور تھنک ٹینک کے ڈائریکٹرز سے ملاقاتوں کو تعمیری قرار دیا۔ سیکیورٹی کے حوالے سے عراقچی نے بیلاروس کی سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقات کی اور انہیں علی لاریجانی کی جانب سے ایران کے دورے کی دعوت بھی پہنچائی۔

انہوں نے اپنے دورے کو مجموعی طور پر کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشی منصوبوں کے آپریشنل ہوتے ہی مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

News ID 1937119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha