16 دسمبر، 2025، 11:12 AM

روس دفاعی طور پر طاقتور، عوام جنگ کے لیے تیار ہوجائیں، برطانوی فوجی سربراہ

روس دفاعی طور پر طاقتور، عوام جنگ کے لیے تیار ہوجائیں، برطانوی فوجی سربراہ

برطانوی فوج کے سربراہ نے کہا کہ روس عسکری اعتبار سے انتہائی مضبوط ملک بن چکا ہے، برطانیہ کو کسی بھی ممکنہ جنگی صورتحال کے لیے خود کو تیار رکھنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف، رچرڈ نائٹن نے کہا ہے کہ روس نے گزشتہ بیس برسوں کے دوران دفاعی شعبے میں وسیع اصلاحات کی ہیں اور اپنی مسلح افواج پر خاص توجہ کے ساتھ سرمایہ کاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ روس ایک بڑی عسکری طاقت ہے جو تکنیکی اعتبار سے مسلسل مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

جنرل نائٹن کے مطابق روس جدید عسکری سازوسامان تیار کر رہا ہے، جن میں جوہری وار ہیڈز سے لیس تارپیڈوز اور جوہری توانائی سے چلنے والے کروز میزائل بھی شامل ہیں۔

برطانوی عسکری سربراہ نے یورپی روس ہراسی کی پالیسی کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اگرچہ روس کی جانب سے برطانیہ پر براہ راست اور بڑے پیمانے پر حملے کا امکان کم ہے، تاہم صرف مسلح افواج ہی نہیں بلکہ ملک کے تمام شہریوں کو ممکنہ عسکری تصادم کے لیے ذہنی اور عملی طور پر تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حالات پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہوچکے ہیں اور آنے والے وقت میں زیادہ خاندانوں کو وطن کے لیے قربانی کے مفہوم کو سمجھنا پڑے گا۔

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوٹن اس سے قبل واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ روس کا کسی بھی صورت یورپی ممالک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ اس کے باوجود یورپی ممالک کی جانب سے روس کو ایک بڑے خطرے کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

News ID 1937118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha