16 دسمبر، 2025، 9:28 PM

جارحیت کی صورت میں دشمن کو غیر متوقع ردعمل سے حیران کردیں گے، ایڈمرل شہرام ایرانی

جارحیت کی صورت میں دشمن کو غیر متوقع ردعمل سے حیران کردیں گے، ایڈمرل شہرام ایرانی

ایرانی بحریہ کے سربراہ نے انتباہ کیا ہے کہ دشمن کی جانب سے کسی قسم کی غلطی کی گئی تو جوابی ردعمل سے حیرت میں ڈال دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کے پاس ایسی متعدد دفاعی صلاحیتیں اور وسائیل موجود ہیں جو اب تک منظر عام پر نہیں آئے۔ اگر دشمن نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو اسے غیر متوقع جوابی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جون میں صہیونی حکومت کی جانب سے امریکہ کی پشت پناہی کے ساتھ مسلط کی گئی 12 روزہ جنگ کے دوران ایرانی بحریہ مکمل طور پر تیار تھی، تاہم بعض وجوہات کی بنا پر عملی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کا موقع پیش نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس جنگ کے دوران ایرانی افواج نے خصوصی اقدامات کے ذریعے بحری راستوں، عالمی تجارت اور ملک کی سمندری سرحدوں کی سلامتی کو مسلسل اور مؤثر طور پر یقینی بنایا، اور بحریہ کی موجودگی کے باعث بین الاقوامی روابط میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔

بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ اس جنگ سے اہم اسباق حاصل کیے گئے ہیں اور آئندہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاری کی سطح میں مزید اضافہ، خصوصی تربیت میں توسیع اور جدید نظاموں و ٹیکنالوجی سے لیس ہونے پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

ریئر ایڈمرل شہرام ایرانی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کو ہر لمحہ ایک نئی حیرت کے لیے تیار رہنا چاہیے، کیونکہ ایرانی بحریہ کی تمام صلاحیتیں ابھی ظاہر نہیں کی گئیں۔ اسی حکمت عملی کے تحت دشمن ہمیشہ شکوک اور تردید کی حالت میں رہے گا اور کسی بھی وقت غیر متوقع ردعمل کا منتظر ہوگا۔

News ID 1937133

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha