مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے جنوبی علاقوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے جنوب لبنان کے شہر العدیسہ اور دیگر علاقوں میں ڈرون اور زمینی حملے کیے۔ العدیسہ سے مرکبا جانے والی سڑک پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک شخص شہید ہوگیا۔
اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ اس نے حزب اللہ کے ایک رکن کو ہدف بنایا۔ اسی طرح جنوب لبنان کے سبلین جدرا میں بھی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں جانی نقصان ہوا۔ اسرائیلی فوج نے اس حملے کی بھی تصدیق کی اور دعوی کیا کہ اس نے حزب اللہ کے ایک اور رکن کو بھی نشانہ بنایا۔
اس دوران صہیوین فوج نے توپ خانے کی مدد سے جنوب لبنان کے شہرک مروحین کے اطراف کو بھی شدید گولہ باری کا نشانہ بنایا۔
لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ عرب اور بین الاقوامی فریقین کی طرف سے انہیں وارننگ مل چکی ہے کہ اسرائیل لبنان کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی تیاری کررہا ہے۔
صہیونی ذرائع نے بھی دعوی کیا ہے کہ فوج نے حزب اللہ کے خلاف وسیع حملے کے منصوبے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
آپ کا تبصرہ