مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی رجیم کی فوجی تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے حزب اللہ کے محکمہ اطلاعات کے بیان میں کہا گیا کہ غزہ اور لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں، خیبر آپریشن سیریز کے کوڈ نام "لبیک یا نصراللہ" کے ساتھ تل ابیب کے قریب ملٹری انڈسٹریز کو گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا جب کہ ایک اور حملے میں ایک مرکاوا ٹینک کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دشمن کا ٹینک تباہ جب کہ عملہ ہلاک ہوگیا۔
حزب اللہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے قصبوں زرعیت، عیتا الشعب، خلہ وردہ میں بھی صہیونی فوج کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے، اس کے علاوہ حزب اللہ نے آج دوپہر کو صہیونی فوج کے پیادہ دستوں کو "العدیسہ" اور "الطیبہ" میں گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ