مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے ترجمان جنرل حسین محبی نے بسیج کے ذرائع ابلاغ سے وابستہ کارکنوں سے ملاقات میں کہا کہ بسیج کی بنیاد ’’عشق، معرفت اور ارادے‘‘ کے باہمی رشتے پر قائم ہے اور بسیج کی ثقافت میں کوئی بند گلی نہیں ہوتی۔
انہوں نے ’’بسیج عشق کا مدرسہ ہے‘‘ کے نعرے کے عام ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بسیج میں عشق، معرفت پیدا کرتا ہے اور معرفت ایسے ارادے کو جنم دیتی ہے جو عمل کا سرچشمہ بنتا ہے۔
سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے ترجمان نے جزائر اور ساحلی علاقوں میں بسیجی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں کے بڑے کارنامے ایک مضبوط ارادے کا نتیجہ ہیں، جو اس یقین پر قائم ہے کہ ’’یہ کام ضرور ہونا چاہیے‘‘ اور اس کا ماننا ہے کہ ہر بند گلی کو توڑنا ضروری ہے۔
جنرل محبی نے مزید کہا کہ بسیجی فکر، جو عشق سے جنم لیتی ہے، اگر عام ہو جائے تو قومی طاقت، دفاعی قوت اور تخلیقی صلاحیت پیدا کر سکتی ہے اور پیش رفت کے راستے کو آگے بڑھا سکتی ہے۔
انہوں نے بسیج کی جانب سے تزویراتی میدانوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور اس کی کارکردگی کو متعارف کروانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بسیج کے عملی کردار کو پیش کرنا، بسیجیوں کی محنتوں کا کچھ حق ادا کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔
سپاہ کے ترجمان نے کہا کہ ہفتۂ بسیج عوامِ دنیا کے سامنے بسیج کی صلاحیتوں اور نمایاں کارناموں کو پیش کرنے کا ایک علامتی موقع ہے۔
انہوں نے ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بسیجیوں کی خدمات کے مقابلے میں کم از کم ذمہ داری ہے۔
آپ کا تبصرہ