25 مارچ، 2026، 12:29 PM

حزب اللہ کی اسرائیل پر راکٹوں کی بارش، مزید دو مرکاوا ٹینک تباہ

حزب اللہ کی اسرائیل پر راکٹوں کی بارش، مزید دو مرکاوا ٹینک تباہ

حزب اللہ نے اسرائیل پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید دو مرکاوا ٹینک تباہ کردیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی سرکاری ٹی وی نیٹ ورک کان نے اعتراف کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک حزب اللہ تقریبا تین ہزار راکٹ اور میزائل اسرائیل کی جانب فائر کر چکی ہے، جن میں زیادہ تر حملے شمالی علاقوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارانوت کی ایک رپورٹ کے مطابق صبح سے اب تک حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر کم از کم 30 راکٹ اور میزائل داغے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے دفاعی نظام صرف چند راکٹوں کو ہی روکنے میں کامیاب ہوسکے، جبکہ باقی میزائل مختلف علاقوں میں گرے۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق شمالی سرحدی علاقوں میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور حزب اللہ کی جانب سے وقفے وقفے سے راکٹ حملے جاری ہیں، جس کے باعث وہاں کی سکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے جنوبی لبنان اور شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی اہداف پر متعدد حملوں اور دو مرکاوا ٹینک تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

حزب اللہ کے جاری کردہ بیانات کے مطابق مجاہدین نے سرحدی بستی القوزح میں اسرائیلی فوجیوں اور ان کی گاڑیوں کو بھاری میزائل حملے کا نشانہ بنایا بعد ازاں شمالی اسرائیل کے شہر کریات شمونہ پر بھی میزائل داغے گئے۔

تنظیم کے مطابق القوزح کے علاقے میں اسرائیلی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے براہ راست نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

اس کے بعد اسی علاقے میں اسرائیلی فوج کے اجتماع پر دوبارہ میزائل اور توپ خانے سے شدید حملہ کیا گیا اور مجاہدین نے دوسری بار ایک اور مرکاوا ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا۔ اس دوران زخمی فوجیوں کو نکالنے کے لیے آنے والے اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر پر بھی اینٹی ایئرکرافٹ میزائل فائر کیا گیا، جس کے بعد اسے علاقہ چھوڑنا پڑا۔

News ID 1938641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha