مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل وحیدی نے حرم امام خمینیؒ میں بسیج کے کمانڈروں اور ارکان کی جانب سے امام خمینیؒ کے افکار و نظریات سے تجدید عہد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی عظیم قوم استکبار اور صیہونی حکومت کے سامنے کبھی سر تسلیم خم نہیں کرے گی بلکہ انہیں شکست سے دوچار کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ آج عالمی سطح پر جس قدر تنہائی کا شکار ہے، اس سے پہلے کبھی نہیں رہا۔ ایرانی قوم امریکہ اور صیہونی حکومت کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گی۔
میجر جنرل وحیدی نے مزید کہا کہ ایرانی قوم اس کردار کو ادا کر رہی ہے جس کی خواہش ہمارے شہید امام نے کی تھی۔ ایرانی قوم کی اسی استقامت کے نتیجے میں استکباری قوتوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
آپ کا تبصرہ