مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں ایران کو موردِ الزام ٹھہرانے کے لیے جھوٹے پرچم کی کارروائیوں کی وسیع مہم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جھوٹے پرچم کی کارروائیاں ایک بار پھر شروع ہو گئی ہیں اور جنگ و خونریزی کے سوداگر مائیکروفون اٹھائے میدان میں آ گئے ہیں!
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ قومی سطح پر بلیک میلنگ اور احساسِ جرم مسلط کرنے کی ایک مہم ہے، جس کا مقصد امریکیوں کو ایران کے خلاف جنگ کی مخالفت کرنے اور ’’اسرائیل فرسٹ‘‘ کی پالیسیوں کو مسترد کرنے پر ملامت اور شرمندہ کرنا ہے۔
قالیباف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آپ کو سادہ لوح اور جلد یقین کر لینے والے لوگوں کے کردار میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اس کردار کو قبول نہ کریں۔
آپ کا تبصرہ