12 جون، 2017، 12:43 AM

دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو عبرتناک سبق سکھائیں گے

دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو عبرتناک سبق سکھائیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ نے ایرانی پارلیمنٹ اور حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر دہشت گردوں کے ناکام اور بہیمانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو عبرتناک سبق سکھائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری  نے ایرانی پارلیمنٹ اور حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار پر دہشت گردوں کے ناکام اور بہیمانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو عبرتناک سبق سکھائیں گے۔جنرل باقی نے اپنے پیغام میں 7 جون مطابق 17 خرداد کے واقعہ پر ایرانی قوم اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکی وہابی مکتب کے تربیت یافتہ دہشت گردوں کو ناقابل فراموش درس دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی سامراج علاقہ کے بعض اسلام فروش عرب حکمرانوں کے ہمراہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف آشکارا جنگ پر کمربستہ ہوگئے ہیں اور وہابی دہشت گرد ان کے ہر اول دستے میں شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کے تعاون سے اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔ امریکہ نے سعودی عرب کے ذریعہ شام عراق ، افغانستان، یمن، لیبیا اور دیگر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کیا اور وہابی دہشت گرد سعودی عرب اور امریکہ کے ہر اول دستے میں شامل ہیں ۔ لیکن انھیں ایران کی سکیورٹی فورسز ایسا عبرتناک سبق سکھائیں گی جسے وہ کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ میجر جنرل محمد باقری نے سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ کے امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ رقص کی مذمت اور سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ خادم الحرمین کا مکروہ چہرہ اب عالم اسلام کے سامنے نمایاں ہوگیا ہے سعودی بادشاہ خادم الحرمین نہیں بلکہ امریکہ اور اسرائیل کے خادم ہیں اور مسلمان کبھی اسے معاف نہیں کریں گے۔

News ID 1873124

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha