15 اپریل، 2025، 9:37 AM

ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی تصدیق مذاکرات کا بنیادی نکتہ ہے، امریکہ

ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی تصدیق مذاکرات کا بنیادی نکتہ ہے، امریکہ

امریکی صدر کے خصوصی ایلچی نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی تصدیق کو مذاکرات کا بنیادی نکتہ قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ کے مشرق وسطی کے لیے خصوصی ایلچی اور ایران سے مذاکرات میں امریکی اعلی نمائندے اسٹیو ویٹکاف نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کی اہم شقوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

ویٹکاف نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران کے ساتھ مذاکرات کا بنیادی موضوع یورینیم افزودگی کے پروگرام کی تصدیق ہے، جس کے بعد اسلحہ سازی کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی شفاف تصدیق ہی کسی ممکنہ معاہدے کی بنیاد بن سکتی ہے۔

ویتکاف کے مطابق، ایران کے ساتھ پہلا اجلاس مثبت اور تعمیری رہا، اور اب اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا سفارتی طریقے سے اس مسئلے کا کوئی حل نکالا جاسکتا ہے یا نہیں؟.

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہم ایرانی جوہری پروگرام کی تصدیق نہیں کرپاتے تو ہمیں متبادل راستوں پر غور کرنا پڑے گا جو کسی کے لیے بھی سودمند نہیں ہوں گے۔

News ID 1931870

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha