25 اپریل، 2025، 11:54 AM

صہیونی حکومت کے اقدامات سے خطے کی سیکورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

صہیونی حکومت کے اقدامات سے خطے کی سیکورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان صہیونی حکومت کے جنگی جرائم اور ہمسایہ ممالک کے خلاف اقدامات کو خطے کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ کے محاصرے اور صیہونی حکومت کی جانب سے مہاجرین پر حملوں میں شدت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان اقدامات کو انسانیت کے خلاف جنگی جرائم قرار دیا ہے،

اسماعیل بقائی نے کہا کہ نواحی غزہ کا ظالمانہ محاصرہ اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنا جنگی جرائم اور انسانیت پر حملہ ہے۔  عالمی برادری ان جرائم میں مرتکب صہیونی حکام کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے امریکہ اور بعض یورپی ممالک کو بھی اسرائیلی مظالم میں شریکِ جرم قرار دیا جو اب بھی صیہونی حکومت کو اسلحہ فراہم کررہے ہیں۔

بقائی نے لبنان کی خودمختاری اور سرزمینی سالمیت کی بارہا خلاف ورزی، بڈرون حملوں اور سیاسی و سماجی کارکنوں کے قتل کی بھی شدید مذمت کی اور زور دیا کہ اقوام متحدہ اور جنگ بندی کے ضامن ممالک کو اسرائیل کے ان مظالم کو روکنے کے لئے فوری اقدام کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو مسلسل استثنی ملنے اور غزہ، مغربی کنارے، لبنان اور شام میں مظلوم عوام کے قتل عام نے مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، لہذا خطے کے ممالک کو صیہونی توسیع پسندی کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

News ID 1932156

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha