24 اکتوبر، 2025، 2:40 PM

لبنانی اسکول پر صہیونی حملہ بدترین دہشت گردی ہے، ایران

لبنانی اسکول پر صہیونی حملہ بدترین دہشت گردی ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ نے لبنان میں اسکول پر صہیونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو بدترین دہشت گردی قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جنوبی لبنان اور بقاع میں اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جن میں متعدد بے گناہ شہریوں سمیت ایک اسکول کے طلباء شہید اور زخمی ہوئے۔

ترجمان نے ان حملوں کو دہشت گردی پر مبنی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور ان پر عالمی سطح پر سخت ردعمل آنا چاہیے۔

اسماعیل بقائی نے شہداء کے اہلِ خانہ اور لبنانی عوام سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے زور دیا کہ اسرائیلی حکومت کو ان جرائم پر قانونی طور پر جوابدہ بنایا جائے اور اسے سزا دی جائے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزیوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی ذمہ داری کو مزید بڑھادیا ہے کہ اس قانون شکنی اور جرائم کے خلاف مؤثر اقدام کریں۔

News ID 1936098

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha