مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام کی لبرل پارٹی کے سربراہ بسام القوتلی نے جولانی رژیم کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ شام پر قابض تکفیری گروہ تحریر الشام کے سرغنہ الجولانی اپنے ناجائز اقتدار کو بین الاقوامی جواز فراہم کرنے کے لئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شامی رہنما نے مزید کہا کہ الجولانی رژیم خطے میں امریکی مفادات کے حصول کے لئے مقامی مہرے کے طور پر کردار ادا کرنے کے لئے بھی تگ و دو کر رہی ہے۔
القوتلی نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل ممکنہ طور پر امریکہ کے بجائے ترکی کے ذریعے انجام پائے گا!
انہوں نے کہا کہ گولان کی پہاڑیوں سے اسرائیل کی عقب نشینی کا امکان نہیں ہے اور گولان پر حتمی مذاکرات بعد کے مراحل تک ملتوی کیے جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ