25 اپریل، 2025، 10:28 AM

ایران سے بہت اچھے مذاکرات جاری ہیں، صدر ٹرمپ

ایران سے بہت اچھے مذاکرات جاری ہیں، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کو بہترین قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اپنے نے اپنے حالیہ خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران کے حوالے سے معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ہم ایران کے ساتھ بہت اچھے مذاکرات کررہے ہیں۔

مذاکرات پر اظہار اطمینان کے باوجود صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف فوجی آپشن کو ممکنہ راستے کے طور پر ذکر کیا، جسے ماہرین ایک دباؤ کی پالیسی کا حصہ سمجھتے ہیں۔

یوکرین کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم یوکرین جنگ کے خاتمے کے ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ کریمیا تو اوباما کے دور میں روس کے قبضے میں چلا گیا تھا اور اسے واپس لانا آسان نہیں ہوگا۔ ہم نے یوکرین پر پاگل پن کی حد تک پیسہ خرچ کیا ہے۔

News ID 1932149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha