27 اپریل، 2025، 8:35 PM

ایران کے ساتھ معاہدہ صدر ٹرمپ کی ترجیح ہے، وائٹ ہاؤس

ایران کے ساتھ معاہدہ صدر ٹرمپ کی ترجیح ہے، وائٹ ہاؤس

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجیح ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ صدر ٹرمپ کی ترجیح ہے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ واضح طور پر یہ کہہ چکے ہیں کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ پرعزم ہیں کہ یوکرین میں جنگ کو سفارت کاری اور دونوں فریقوں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ختم کریں۔ وہ روس اور یوکرین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ہر حکمت عملی استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

News ID 1932235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha