مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ نے بوشہر کے پانیوں میں 175,000 لیٹر ایندھن اسمگل کرنے والی دو کشتیوں کو قبضے میں لے کر عملے کو گرفتار کیا ہے۔
صوبہ بوشہر کے کوسٹل گارڈز کمانڈر نے علاقائی پانیوں میں دو کشتیوں کو قبضے میں لے کر 175,000 لیٹر سے زیادہ سمگل شدہ ایندھن کو ضبط کرنے کا اعلان کیا۔
بریگیڈیئر جنرل عبداللہ خسروی نے بتایا کہ انٹیلی جنس نگرانی اور ٹارگٹڈ آپریشنز کے ذریعے ایرانی سرحدی محافظوں نے صوبے کی سمندری حدود میں ایندھن کی اسمگلنگ کرنے والی دو کشتیوں کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پکڑے گئے جہازوں میں 175,000 لیٹر اسمگل شدہ ایندھن تھا جب کہ عملے کے دس ارکان کو گرفتار کر کے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا
جنرل خسروی کہا کہ اسمگلروں نے خفیہ طور پر ایندھن کو پڑوسی ممالک میں لے جانے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن ملک کی بحریہ بروقت انٹیلی جنس کارروائی کے ذریعے انہیں روکنے میں کامیاب ہو گئی۔
آپ کا تبصرہ