13 اپریل، 2025، 5:07 PM

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا

ایرانی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا

ایرانی وزارت خارجہ نے عمان میں تہران اور واشنگٹن کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا کہ عمان میں امریکہ کے ساتھ ایران کے بالواسطہ مذاکرات صرف اور صرف جوہری مسائل اور پابندیوں میں نرمی پر مرکوز رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کیے گئے مسودے میں ایران کے علاقائی کردار، میزائل صلاحیتوں یا دیگر سکیورٹی معاملات جیسے مسائل شامل نہیں تھے بلکہ صرف جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کی ضمانتیں مانگی گئی تھیں۔

اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی فریق نے اب تک اس فریم ورک کی بنیاد پر کام کیا ہے اور ایران صرف جوہری مسائل پر بات چیت کے لئے پرعزم ہے۔

 انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ جوہری مسئلہ امریکی فریق کے ساتھ بات چیت کا واحد موضوع ہے۔

News ID 1931827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha