مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے خلاف دہلی کی مختلف بازاروں میں احتجاج کے طور پر کاروبار بند کر دیے گئے ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بند اس لیے کیا تاکہ عالمی سطح پر یہ پیغام جائے کہ وہ اس حملے سے غمگین اور غصے میں ہیں۔ انہوں نے اس دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کو تیز کیا جائے تاکہ آئندہ ایسی کوئی المناک واقعہ نہ ہو۔
آپ کا تبصرہ