13 مارچ، 2019، 3:56 PM

کارڈینل جارج پیل کو 6 برس قید کی سزا

کارڈینل جارج پیل کو 6 برس قید کی سزا

بچوں سے زیادتی میں ملوث ویٹی کن کے سابق وزیرخزانہ اور پوپ فرانسس کے مشیر آسٹریلوی کارڈینل جارج پیل کو 6 برس قید کی سزا سنادی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بچوں سے زیادتی میں ملوث ویٹی کن کے سابق وزیرخزانہ اور پوپ فرانسس کے مشیر آسٹریلوی کارڈینل جارج پیل کو 6 برس قید کی سزا سنادی گئی۔ 77 سالہ کارڈینل پیل نے اعتراف جرم سےانکار کرتے ہوئے فیصلہ کورٹ آف اپیل میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ کارڈینل پیل نے 2 بچوں کوزیادتی کا نشانہ بنایا تھا،ایک متاثرہ بچہ 2014ءمیں انتقال کرچکا۔ بچوں سے زیادتی کا انکشاف سامنےآنے پر پوپ فرانسس نے پیل کو عہدے سےہٹادیا تھا۔ کارڈینل پیل بچوں سےزیادتی کےمقدمے میں سزاپانے والا اعلیٰ ترین کیتھولک عہدیدار ہے۔ کارڈینل نے بچوں کوانیس سونوے میں اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا تھاجب وہ میلبرن میں آرچ بشپ تھے۔

News ID 1888808

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha