مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویٹی کن کے امور خزانہ کے سربراہ کارڈینل جارج پل کو بچوں سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ آسٹریلین جیوری کے مطابق کارڈینل جارج نے بچوں کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ میلبرن میں آرچ بشپ تھے۔ اس جرم کے ثابت ہوجانے کے بعد پوپ فرانسس نے کارڈینل جارج کو کابینہ سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ویٹی کن کے امور خزانہ کے سربراہ کارڈینل جارج پل کو بچوں سے زیادتی کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔
News ID 1886410
آپ کا تبصرہ