مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں میں روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ہے کہ خلیج فارس کی موجودہ صورتِ حال انتہائی تشویش ناک ہے اور فوجی جھڑپوں کے دوبارہ شروع ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔
ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں میں روس کے نمائندے نے ایران کے جوہری معاملے کے محور پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کیے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے مزید کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا بورڈ آف گورنرز اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل ان حقیقی مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دینے کے بجائے، ایران کے جوہری معاملے کے گرد بے معنی اور اشتعال انگیز کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنے روایتی طرزِ عمل پر قائم ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب منگل کے روز متعدد مغربی ممالک اور بحرین کی تجویز پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا۔
آپ کا تبصرہ