28 اکتوبر، 2026، 11:27 AM

عراق کی ایران اور عرب ممالک کے مشترکہ اجلاس کے انعقاد کے لیے مشاورت

عراق کی ایران اور عرب ممالک کے مشترکہ اجلاس کے انعقاد کے لیے مشاورت

عراقی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ایران اور خطے کے چھ عرب ممالک کے ساتھ مشترکہ اجلاس کے انعقاد کے لیے مشاورت جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزارت خارجہ نے ایران اور خطے کے چھ عرب ممالک کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس منعقد کرنے کے لیے مشاورت کا آغاز کیا ہے۔ اس اجلاس کا مقصد خطے میں سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔

عراقی وزارت خارجہ نے کہا کہ بغداد مکہ اتحاد کے رکن ممالک اور ایران کے درمیان اجلاس کے انعقاد اور خطے میں امن کے قیام کے لیے جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

وزارت خارجہ نے خطے کے ممالک کے درمیان اقتصادی یکجہتی کی بھی حمایت کی اور اسے علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 18 اکتوبر کو عراق کے وزیر خارجہ فؤاد حسین نے بغداد میں عرب ممالک اور ایران کی شرکت سے ایک اجلاس منعقد کرنے کی تجویز کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ خطے میں سلامتی کے قیام کی براہ راست ذمہ داری اسی خطے کے ممالک پر عائد ہوتی ہے۔

News ID 1942433

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha