21 مارچ، 2025، 10:56 AM

ایران کے جوہری مذاکرات میں روس اور چین کی شمولیت ضروری ہے، ماسکو

ایران کے جوہری مذاکرات میں روس اور چین کی شمولیت ضروری ہے، ماسکو

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے جوہری مذاکرات میں روس اور چین کی شرکت ناگزیر قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکہ کی جانب سے ایران کو جوہری پروگرام پر دوبارہ مذاکرات اور معاہدے کی پیشکش کے بعد جوہری مذاکرات کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ 

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کی تجدید کے لیے تہران کو خط بھیجا ہے، حالانکہ وہ اپنے پہلے دور حکومت میں جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہوچکے تھے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ ایران کے جوہری معاہدے کا مستقبل اور کثیر الجہتی سفارتی کوششوں کا تعین روس اور چین کی شرکت کے بغیر ممکن نہیں۔ 

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماسکو، ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تمام فریقوں کے ساتھ تعمیری تعاون کے لیے تیار ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک اسرائیلی وفد آئندہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کرے گا تاکہ امریکی حکام سے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت اور مشاورت کی جاسکے۔

News ID 1931271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha