19 اپریل، 2025، 8:44 PM

ایران-امریکہ بالواسطہ مذاکرات، فریقین کا رویہ تعمیری رہا، عمانی وزیر خارجہ

ایران-امریکہ بالواسطہ مذاکرات، فریقین کا رویہ تعمیری رہا، عمانی وزیر خارجہ

ایران اور امریکہ کے درمیان روم میں مذاکرات کے بعد عمانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عباس عراقچی اور وٹکاف نے تعمیری رویے کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان روم میں بالواسطہ مذاکرات کے اختتام پر عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکاف کے انتہائی تعمیری رویے کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات کی رفتار میں تیزی آرہی ہے اور فریقین کے درمیان کچھ ناممکن معاملات کا حل بھی ممکن نظر آرہا ہے۔

عمانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں دونوں ممالک آئندہ مرحلے میں داخل ہونے پر متفق ہوگئے ہیں۔

ترجمان نے کہا تھا کہ آنے والے مذاکرات کا مقصد ایک منصفانہ، مستقل اور قابل عمل معاہدے تک پہنچنا ہے، جو ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکے؛ ایران پر عائد تمام پابندیوں کا مکمل خاتمہ کرے اور پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے حق کو تسلیم کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آئندہ دور کے مذاکرات جلد عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہوں گے۔

News ID 1932019

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha