12 جون، 2025، 11:39 AM

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے نئے دور کا اعلان

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے نئے دور کا اعلان

عمان کے وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے چھٹے دور کا اعلان کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا چھٹا دور جلد منعقد ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان چھٹے دور کی بالواسطہ بات چیت آئندہ اتوار کے روز مسقط میں منعقد ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں عمانی وزیر خارجہ کے بیان کے بعد بین الاقوامی سیاسی حلقوں میں ایک بار پھر جوہری مذاکرات کے مستقبل پر نظریں مرکوز ہوگئی ہیں۔

دراین اثناء امریکی ویب‌سائٹ آکسیوس نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ مشرق وسطی کے لیے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے۔ یہ رابطہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے باوجود جاری سفارتی پلوں کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان اب تک پانچ دور مذاکرات ہوچکے ہیں، جو مسقط اور روم میں منعقد ہوئے۔ مذاکرات کا مرکزی موضوع ایران کا جوہری پروگرام ہے۔

ایران نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا ہے کہ ہم کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کریں گے، اور اگر امریکہ کا اصل مقصد اسی کو روکنا ہے، تو معاہدہ ممکن ہے۔

تاہم ایران نے واضح کیا ہے کہ ایران کے اندر یورینیم کی افزودگی کا حق ہمارا ریڈ لائن ہے جس سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

News ID 1933370

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha