مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور تین یورپی ممالک برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران کے جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی ترجمان ٹومی پیگوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں-نوئل بارو، جرمن وزیر خارجہ یوہان وادیفول اور برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کے ساتھ گفتگو کی۔
بیان کے مطابق چاروں رہنماؤں نے ایران کے پرامن جوہری پروگرام پر الزامات دہراتے ہوئے دعوی کیا کہ وہ اس بات کے پابند ہیں کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار یا حاصل نہ کرے۔
آپ کا تبصرہ