امریکہ اور بحرین نے جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔
مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور بحرین نے جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخطکردیئے ۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہکونڈولیزارائس اور ان کے بحرینی ہم منصب شیخ خالد بن ولید نے واشنگٹن میں جوہریتوانائی کے معاہدے پر دستخط کیے۔بحرین نے دہشت گردوں کی جانب سے جوہری ہتھیاروں تکرسائی کی روک تھام کے عالمی اقدامات کی بھی توثیق کی ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہجوہری تعاون کا معاہدہ حفاظت ، سلامتی اور عدم پھیلاؤ کے اعلیٰ معیار کا احترامکرنے والے ممالک کے ساتھ تعاون کی امریکی خواہش کا اظہار ہے۔واضح رہے کہ امریکہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی مخالفت کررہا ہے کیونکہ ایران نے اس میدان میں خود کفیل ہوگیا ہے اور امریکہ ممالک کو خودکفیل نہیں دیکھنا چاہتا بلکہ انھیں امریکہ سے وابستہ رکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہے ۔ ہندوستان اور دیگر ممالک کے ساتھ امریکی جوہری تعاون سے واضح ہوگيا ہے کہ ایران کے پرامنایٹمی پروگرام کے خلاف امریکی سازش دشنمی کی سیاست پر مبنی ہے جس کا حقائق سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ