مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور اتوار سے شروع ہورہا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے آکسیوس نے اس حوالے سے کہا ہے ہے کہ امریکی صدر کے مشرق وسطی کے لیے خصوصی نمائندے اسٹیو ویٹکاف اتوار کے روز ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے چوتھے دور میں شرکت کے لیے عمان روانہ ہوں گے۔
آکسیوس نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ مذاکرات مسقط میں ہوں گے اور ان میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری امور پر براہ راست اور بالواسطہ دونوں انداز میں بات چیت متوقع ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی آج تصدیق کی ہے کہ عمان نے مذاکرات کی میزبانی کے لیے اتوار کا دن تجویز کیا تھا جس پر ایران نے اس پر اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔
مبصرین کے مطابق یہ مذاکرات جوہری معاہدے کی بحالی اور پابندیوں کے مسئلے پر فریقین کے درمیان جاری پیچیدہ مکالمے کا تسلسل ہیں، جن میں عمان ثالثی کردار ادا کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ