26 مئی، 2025، 8:28 AM

مذاکرات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے عمان کی تجاویز کا جائزہ لیا جارہا ہے، ایران

مذاکرات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے عمان کی تجاویز کا جائزہ لیا جارہا ہے، ایران

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے عمان کی تجاویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام کے حوالے سے بالواسطہ مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں اور فریقین نے مذاکراتی عمل کو مثبت اور امیدافزا قرار دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ حالیہ مذاکرات میں عمان کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا بغور جائزہ لیا جا ہے تاکہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری بات چیت میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

یومِ افریقہ کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، حالیہ مذاکرات میں عمانی فریق نے راہ حل کے طور پر کچھ تجاویز دی ہیں تاکہ مذاکرات میں موجود رکاوٹیں دور کی جاسکیں، اور ان تجاویز پر فی الحال غور و خوض جاری ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان عمان کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور فریقین کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے راہیں تلاش کر رہے ہیں۔

News ID 1932958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha