19 اپریل، 2025، 1:53 PM

اٹلی میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور شروع

اٹلی میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور شروع

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور روم میں عمان کی ثالثی سے شروع ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روم میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور عمان کی ثالثی سے شروع ہوا۔

یہ مذاکرات ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف کی صدارت میں اٹلی میں شروع ہوئے ہیں۔ مذاکرات کا یہ دور بھی پہلے کی طرح عمان کی ثالثی میں بالواسطہ طور پر ہوگا۔

دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور گزشتہ ہفتے(13 اپریل) کو عمان میں ہوا، جہاں فریقین نے "امریکہ کی طرف سے پابندیوں کو مؤثر طریقے سے ہٹانے" کے بدلے میں "ایران کے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کے حوالے سے اعتماد سازی اور یقین دہانی" پر اتفاق کیا اور یہ طے ہوا کہ دفاعی صلاحیتوں اور علاقائی مسائل سمیت دیگر امور بات چیت کا موضوع نہیں ہیں اور نہ ہوں گے۔

News ID 1932001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha