مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے دوسرے دور کے حوالے سے کہا: مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہمیشہ کی طرح عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات پہلے دور کی طرح بالواسطہ ہیں اور عمان کی طرف سے ثالثی کی گئی ہے۔
بقائی نے کہا کہ عمانی سفیر کی رہائش گاہ پر اس ملک کے وزیر خارجہ کی موجودگی میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ بات چیت تقریباً پچھلے ایک گھنٹے سے جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس گفتگو سے پہلے، عراقچی نے اپنے اطالوی ہم منصب سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، بین الاقوامی اور علاقائی صورت حال تبادلہ خیال کیا گیا۔
بقائی نے واضح کیا کہ مذاکرات پہلے دور کی طرح بالواسطہ ہیں، اور دونوں وفود دو الگ الگ جگہوں پر موجود ہیں جب کہ عمانی وزیر خارجہ کی فریقین کے درمیان رفت و آمد جاری ہے۔
انہوں بالواسطہ مذاکرات سے متعلق میڈیا کی سنسنی خیزیوں کے بارے میں کہا: "ہم پہلے بھی افواہوں اور جھوٹے بیانیے کا سامنا کر چکے ہیں، سب سے پہلے، وزارت خارجہ کے طور پر ہمارا فرض بروقت معلومات فراہم کرنا ہے۔ ہمارے میڈیا کو بھی محتاط رہنا چاہیے ۔
بقائی نے کہا کہ حاشیہ پردازی مذاکراتی عمل کا حصہ ہے، جب کہ ہمارا کام حاشیہ سازی کو نظر انداز کرتے ہوئے ایرانی قوم کے مفادات کے تحفظ پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
آپ کا تبصرہ