مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ حزب اللہ اور انصاراللہ کو دہشت گرد فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہیں حکومت کے خلاف شرارت کا حصہ ہیں اور اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں ان سے نوبل امن انعام کے لیے اپنی حمایت طلب کی تھی۔
سودانی نے مزید کہا کہ عراق کے شام کے ساتھ تعلقات مکمل طور پر قومی مفاد اور قومی سلامتی پر مبنی ہیں۔
انہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی حمایت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شرم الشیخ سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ان کی حکومت کو سب سے زیادہ جھوٹے پروپیگنڈے اور جعلی رپورٹس کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آپ کا تبصرہ