19 اپریل، 2025، 11:16 AM

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکی کانگریس کے وفد کا پہلا دورہ شام

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکی کانگریس کے وفد کا پہلا دورہ شام

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکی کانگریس کے اراکین نے شام کا پہلا دورہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی کانگریس کے دو اراکین دہشت گرد گروہ تحریر الشام کے سربراہ الجولانی سے ملاقات کے لیے شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے ہیں۔ یہ دورہ بشار الاسد کی حکومت کے گزشتہ دسمبر میں دہشت گرد گروہوں کے حملوں کے نتیجے میں سقوط کے بعد پہلا امریکی پارلیمانی دورہ ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے دو ریپبلکن ارکان کوری میلز اور مارلین اسٹیوٹزمن دمشق پہنچے ہیں۔ دونوں کا تعلق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی دھڑے سے ہے۔

اطلاعات کے مطابق میلز نے تحریر الشام کے رہنما ابومحمد الجولانی سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان 90 منٹ تک جاری رہنے والی گفتگو میں شام پر امریکی پابندیاں اور خطے میں ایران کا کردار جیسے اہم مسائل زیر بحث آئے۔

اسٹیوٹزمن بھی ہفتے کے روز الجولانی سے الگ ملاقات کریں گی۔

اسٹیوٹزمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں کسی سے بات کرنے سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے۔ ماضی میں ٹرمپ انتظامیہ نے ایرانی اور شمالی کوریائی قیادت سے بھی بات چیت کی۔

میلز اور اسٹیوٹزمن نے دمشق کے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کیا اور شام کے عیسائی مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

News ID 1931996

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha