28 اگست، 2026، 8:23 PM

فسادات اور دہشت گردی میں ملوث 30 اہم سرغنے اور دشمن کے ایجنٹ گرفتار

فسادات اور دہشت گردی میں ملوث 30 اہم سرغنے اور دشمن کے ایجنٹ گرفتار

ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ مرکزی صوبے میں دسمبر 2025 کے فسادات اور دہشت گردی کے دوران عوامی املاک کو نقصان پہنچانے، آتش زنی، لوٹ مار اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث 30 اہم سرغنوں، سہولت کاروں اور تخریب کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی صوبے میں دسمبر 2025 کے فسادات اور دہشت گردی کے دوران تخریبی کارروائیوں میں ملوث 30 اہم سرغنوں، سہولت کاروں اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار افراد امریکی اور اسرائیلی دشمن کے ایجنٹ تھے، جنہوں نے فسادات اور دہشت گردی کے دوران مرکزی صوبے کے دیہاتوں اور شہروں میں بڑے پیمانے پر تخریبی کارروائیاں کی تھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد نے شہریوں کے گھروں، بڑے تجارتی مراکز، بینکوں، امدادی اور نجی گاڑیوں، سرکاری مراکز اور متعدد مساجد کو نقصان پہنچایا اور انہیں نذر آتش کیا تھا۔ ان کارروائیوں میں محلات کی جامع مسجد علیا اور مسجد مهدیہ بازار بھی شامل تھیں۔

بیان کے مطابق ان افراد نے ریلوے نظام پر بھی حملہ کیا، مسافروں کی جانوں کو دھمکیاں دیں اور شہریوں کی دکانوں سے املاک لوٹیں۔

وزارت انٹیلیجنس کے صوبائی ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کے دوران گرفتار افراد کے قبضے سے خنجر، کلہاڑی اور چاقو سمیت متعدد دھار دار ہتھیار، بڑی مقدار میں شراب اور منشیات بھی برآمد کرکے ضبط کی ہیں۔

بیان میں وزارت انٹیلیجنس نے خبردار کیا کہ فسادات اور دہشت گردی کے واقعات کے دوران امریکی اور اسرائیلی دشمن کے ایجنٹوں کی جانب سے کیے گئے جرائم پر وقت گزرنے کا قانون لاگو نہیں ہوگا۔

News ID 1940951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha