13 اگست، 2026، 4:17 PM

جنوب مشرقی ایران میں تکفیری دہشت گرد گروہ کے 2 آپریشنل سیل تباہ، 4 دہشت گرد گرفتار

جنوب مشرقی ایران میں تکفیری دہشت گرد گروہ کے 2 آپریشنل سیل تباہ، 4 دہشت گرد گرفتار

ایرانی وزارت انٹیلیجنس کے مطابق سیستان و بلوچستان میں کارروائی کے دوران دو دہشت گرد سیلوں کو کارروائی سے قبل ہی ختم کر دیا گیا، جبکہ 4 دہشت گرد گرفتار اور 2 ہلاک ہوئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں تکفیری دہشت گرد گروہ کے دو آپریشنل سیلوں کو کارروائی کے دوران تباہ کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیستان و بلوچستان کے شعبہ انٹیلیجنس نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج کے قدس ہیڈکوارٹر اور پولیس فورس کے اہلکاروں کے تعاون سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔

بیان کے مطابق دشمن کی جاسوسی سروسز سے وابستہ دہشت گرد اور تکفیری دو منظم گروہ ملک میں داخل ہوتے ہی شناخت کر لیے گئے اور کسی بھی تخریبی کارروائی سے قبل ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔

وزارت انٹیلیجنس کے مطابق صوبے کے خاش شہر میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ مزید 2 دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں سیل تربیت یافتہ افراد پر مشتمل تھے اور انہیں دشمن کی جانب سے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور جنوبی علاقوں کے اقتصادی بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کے لیے بھیجا گیا تھا، تاہم سکیورٹی فورسز نے ان کے منصوبے پر عمل درآمد سے قبل ہی انہیں شناخت کرکے کارروائی کر دی۔

ایرانی وزارت انٹیلیجنس کے مطابق صوبے میں شہریوں کے سماجی تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جاری کارروائیوں کے دوران زاہدان شہر میں جرائم پیشہ افراد کے ایک 4 رکنی منظم گروہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔

وزارت کے مطابق یہ گروہ شہریوں کو اغوا کرکے ان کے اہل خانہ سے بھتہ وصول کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ انٹیلیجنس کارروائی کے دوران گروہ کے تمام 4 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر آلات بھی برآمد ہوئے۔

News ID 1940660

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha