13 اگست، 2026، 2:45 PM

اپنی سرزمین پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، عراقی وزیر اعظم

اپنی سرزمین پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، عراقی وزیر اعظم

عراق کے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عراق کی سرزمین اور فضائی حدود کو پڑوسی ممالک پر حملوں کے لیے استعمال ہونے سے روکا جائے گا۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے وزیراعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف علی فالح الزیدی نے ملک کے فضائی دفاعی کمانڈ کے آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا اور عراق کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر الزیدی نے کہا کہ عراق کی فضائی حدود اور خودمختاری ہماری قومی شناخت کی علامت ہیں اور ہم کسی بھی فریق کو ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی یا اس کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری رکھتے ہوئے اپنی سرزمین یا فضائی حدود کو پڑوسی ممالک کے خلاف حملوں کے آغاز کا مرکز بھی نہیں بننے دے گا۔

عراق کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ ملک کا کردار خطے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے میں معاون ہے، جبکہ عراقی مسلح افواج ملک، اس کی خودمختاری اور قومی فیصلوں کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط قلعہ ہیں۔

الزیدی نے کہا کہ فضائی دفاع عراق کے آسمان کی ڈھال اور ملکی خودمختاری کا پہلا دفاعی محاذ ہے۔ ایک مضبوط مسلح افواج کا قیام عراق کی خودمختاری کو مستحکم کرنے اور آزادانہ سیاسی و عسکری فیصلے کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے۔

News ID 1940655

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha