مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین نے ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے متعلق مسائل کا واحد حل بات چیت اور مذاکرات ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے تہران کے ساتھ تجارت کرنے پر بیجنگ کے خلاف امریکی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق امریکی حکام کے بیانات کے ردعمل میں کہا کہ چین ایران کی صورتحال کے حوالے سے ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ مسائل کے حل کا واحد راستہ گفت و شنید اور مذاکرات ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کے حوالے سے چین کا موقف واضح اور مستقل ہے۔
دوسری جانب روسی فیڈریشن کونسل کی آئینی کمیٹی کے رکن الیکسی پوشکوف نے بھی امریکہ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن مسلسل مختلف ممالک کو دھمکیاں دیتا ہے، لیکن بالآخر یہ دھمکیاں خود امریکہ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گی۔
آپ کا تبصرہ