4 ستمبر، 2020، 9:13 PM

امریکہ کو سفارتی پابندیوں کا جواب بھرپور انداز سے دیا جائے گا

امریکہ کو سفارتی پابندیوں کا جواب بھرپور انداز سے دیا جائے گا

چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ملکی سفارت کاروں پر عائد پابندیوں کا مناسب اور ضروری جواب بھرپور انداز سے دیا جائے گا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ملکی سفارت کاروں پر عائد پابندیوں کا مناسب اور ضروری جواب بھرپور انداز سے دیا جائے گا۔

 چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنیانگ نے امریکہ کی جانب سے چینی سفارت کاروں پر جامعات کے دوروں یا آفیشل سے ملاقات کرنے سے قبل وزارت خارجہ سے اجازت لینے کی پابندی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اپنے سفیروں پر بے جا پابندیوں کے بارے میں بھرپور جواب دے گا۔

ترجمان ہوا چنیانگ نے مزید کہا کہ چینی سفارت کاروں پر امریکہ میں جامعات اور تعلیمی اداروں کے دورے سے قبل امریکی وزارت خارجہ کو آٓگاہ کرنے اور اجازت لینے کی پابندی بین الاقوامی قوانین اور عالمی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ نے چینی سفیروں پر امریکا میں بلااجازت تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پابندیاں چین کی جانب سے امریکی سفارتکاروں پر چین میں یونیورسٹیوں کے دورے سے قبل منظوری لینے کی پابندی کے بعد لگائی گئی ہیں۔

News ID 1902725

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha