28 اگست، 2026، 10:44 PM

صدر پزشکیان کا رہبر انقلاب کے نام تشکر و قدردانی کا پیغام

صدر پزشکیان کا رہبر انقلاب کے نام تشکر و قدردانی کا پیغام

صدر ایران نے رہبر انقلاب کے حکومت کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ملک کی ترقی، اقتدار اور عزت کے تحفظ کے لیے دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل اتحاد و یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے نام اپنے پیغام میں ان کی حکومت اور صدر کے لیے حمایت پر تشکر و قدردانی کا اظہار کیا ہے۔

صدر پزشکیان نے اپنے پیغام میں کہا کہ نظام کے رہبر کا حکومت اور ان کے لیے محبت و تدبر پر مبنی پیغام، اسلامی انقلاب کے عظیم شہید رہبر کی تعمیری اور بے مثال حمایت کا تسلسل ہے۔

انہوں نے ایرانی قوم اور رہبر انقلاب کو یقین دلایا کہ حکومت ملک کی ترقی اور پیشرفت کی راہ پر دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل اتحاد و یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھے گی اور ملک کے اقتدار اور عزت کی حفاظت کرے گی۔

News ID 1940954

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha