24 اگست، 2024، 2:56 PM

ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کا اسرائیلی رجیم کے خلاف استقامت جاری رکھنے پر اتفاق

ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کا اسرائیلی رجیم کے خلاف استقامت جاری رکھنے پر اتفاق

ایران اور شام کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی حکومت کے خلاف مزاحمتی اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران اور شام کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران جارح اسرائیلی رجیم کے خلاف استقامت کی ضرورت پر زور دیا۔

 ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعہ کی رات اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔

 اس دوران فیصل مقداد نے عراقچی کو ایران کے وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے مشن میں کامیابی کی خواہش کی۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب اور صدر پزشکیان کو شام کے صدر کا تہنیتی پیغام پہنچاتے ہوئے تاکید کی کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 

عراقچی نے شام اور مزاحمتی محور کے حامی ممالک کی حمایت کے سلسلے میں نئی ​​حکومت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی کو جاری رکھنے پر تاکید کی۔

ایران اور شام کے وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ صیہونی غاصب رجیم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور فلسطین کی حمایت کے لیے فریقین کے درمیان مشاورت اور ہم آہنگی کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

News ID 1926160

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha